the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 15؍ستمبر (پریس نوٹ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے اردو زبان‘ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام نوآموز تخلیق کاروں کی تربیت کے لیے ایک ادبی کارگاہ (Literary Workshop) کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس ورکشاپ کا مقصد نئے قلم کاروں کی ادبی صلاحیتوں کی شناخت کرنا‘ انہیں پروان چڑھانا اور تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے ۔ اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی ہے کہ آج کے نئے قلم کار اردو زبان و ادب کی جانب متوجہ ہوں اور اس کے تحفظ اور فروغ میں معاون بنیں۔ موجودہ صورتحال میں فنون لطیفہ خصوصاً شعر و ادب ہی وہ ذرائع ہیں جو بلا تخصیص مذہب و ملت انسان کو انسان بنانے اور بنائے رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ جو انسان کے احساسِ جمال کے تحفظ میں‘



معاشرے میں اخلاقی قدروں کی معنویت کی بحالی اور ان کی تاب وتوانائی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان تقاضوں کے پیشِ نظر پروفیسر محمد میاں‘ وائس چانسلر کی سرپرستی میں مرکز برائے اردو زبان‘ ادب وثقافت نے طے کیا ہے کہ ایک کارگاہ (workshop) منعقد کیا جائے ۔ شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ نئے قلم کار اپنی تخلیقات کے کچھ نمونے ای میل cullcmanuu@gmail.com ‘ profkhalid@ymail.com یا مرکز برائے اردو زبان ‘ ادب وثقافت‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ گچی باؤلی‘ حیدرآباد 500 032 (تلنگانہ) کے پتے پر پوسٹ کریں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 040-32008359/60‘ 9849359660 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ورکشاپ کے انعقاد اور دیگر تفصیلات کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.